Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ 2021 میں کم آمدن والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے: بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ بجٹ دوہزار اکیس میں ...
شائع 02 جون 2021 12:40pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ بجٹ دوہزار اکیس میں کم آمدن والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے، پی ٹی آئی حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگا کر معمولی تنخواہیں وصول کرنے والوں پر معاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ میں عام آدمی کو معاشی طور پر کچلنے کی سازش کو ناکام بنائے گی، ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح بیس فیصد تک کی بلندی کو چھورہی ہے، اگر بدترین مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں جکڑدیا گیا تو اس سے بڑا کوئی اور ظلم نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امیروں کو ایمنسٹی دے رہے ہیں، عمران خان آئی ایم ایف کے ملازمین سے بجٹ تیار کرارہے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں ان کی معاشی ٹیم کہاں گئی، چوتھے بجٹ کیلئے تیسرا وزیرخزانہ، 5واں سیکریٹری تجارت لے آئے۔

IMF

Bilawal Bhutto Zardari

Budget 2021