Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین "سائنو ویک" کی منظوری دیدی

عالمی ادارہ صحت نے ڈبل ڈوز چینی ویکسین "سائنوویک" کی ہنگامی حالت...
شائع 02 جون 2021 12:34pm

عالمی ادارہ صحت نے ڈبل ڈوز چینی ویکسین "سائنوویک" کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دیدی۔ سائنوفارم کے بعد ڈبلیو ایچ او سے دوسری چینی ویکسین کےاستعمال کی اجازت ملی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ویکسین حفاظت، افادیت اور تیاری میں عالمی معیار کے مطابق ہے۔ نتائج کےمطابق سائنوویک ویکسین لگوانے والے پچاس فیصد افراد کورونا کی ظاہری علامات سےبچے رہے، جبکہ سو فیصد افراد کورونا کی شدید علامات اور اسپتال میں داخل ہونے سے محفوظ رہے۔

سائنوویک متعدد ممالک میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

Pfizer

AstraZeneca vaccine

Sinopharm

Sinovac

Moderna vaccine