Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

2024 سے 2031 تک کے کرکٹ ایونٹس کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 سے 2031 تک کے ایونٹس کا اعلان کردیا۔...
شائع 02 جون 2021 09:25am

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 سے 2031 تک کے ایونٹس کا اعلان کردیا۔ چیمپئنز ٹرافی کو پھر سے کیلنڈر میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 2025 اور 2029 میں ہوںگے۔ 14 ٹیموں کے ون ڈے عالمی کپ کا انعقاد 2027 اور 2031 میں ہوگا۔

ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کا میلہ 2024، 2026، 2028 اور 2030 میں ہوگا، ٹیموں کی تعداد 20 ہوگی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل 2025، 2027، 2029 اور 2031 میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹس کے میزبان ملک کا اعلان رواں برس ستمبر میں ہوگا۔

cricket

ICC