Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلزپارٹی یکسو نہیں تھی، معاملات میں روڑے اٹکا رہی تھی'

رہنماءجے یو آئی مولاناغفورحیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک...
شائع 01 جون 2021 06:07pm

رہنماءجے یو آئی مولاناغفورحیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک برقرار ہے۔ تحریک میں سب کوساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں اگر کوئی بھاگتا ہے یا ڈیل کرتا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمن نے وفد کےہمراہ لاہور میں پارٹی رہنماءادریس اُپل کی رہائشگاہ پران کےصاحبزادےسےتعزیت کی۔جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں جے یو آئی کا وفد وحدت روڈ پر مرحوم پارٹی رہنماءریاض درانی کے گھر پہنچا اور ان کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پرغیررسمی گفتگوکرتےہوئے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب کو ساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں اگر کوئی بھاگتا ہے یا ڈیل کرتا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔پیپلزپارٹی یکسو نہیں تھی، معاملات میں روڑے اٹکا رہی تھی۔ ان کے جانے سے تحریک میں طاقت آئے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ تین سال بعد بھی ملکی حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی، حکومتی نالائقی کے باعث کوئی بھی طبقہ ان سے مطمئین نہیں ہے، انہیں اب مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

JUI

PPP