Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پانی کی تقسیم پر غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے'

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر صوبوں کے...
شائع 01 جون 2021 06:02pm

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر صوبوں کے درمیان اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں عمران خان پانی کے مسئلے پر وفاقی اکائیوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی داو پر نہ لگائیں۔

اپنےایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے۔مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے۔پانی کی تقسیم پر غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے۔ ابھی تک وفاقی حکومت اور ارسا دونوں اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

شہبازشریف نےکہاکہ سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں،وزیراعظم عمران خان وفاقی اکائیوں کے اتحاد اورملکی سلامتی داو پر نہ لگائیں۔

Opposition leader

shahbaz sharif