Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا

کراچی :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو...
شائع 01 جون 2021 02:02pm

کراچی :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

کراچی والے شدید گرمی اور لاک ڈاؤن کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں،جماعت اسلامی شہریوں کیلئے ایک بار پھر میدان میں آگئی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو3 دن کا الیٹی میٹم دیتےہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا بنیاد ی مقصد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تھا لیکن بدقسمتی سے نجکاری کے بعد 16 برس میں ادارے کی پیداواری صلاحیت صرف 11 فیصد ہی بڑھ سکی ہے جبکہ صارفین کی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے،کراچی کے شہری مستقل عذاب میں مبتلا ہیں جس کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نپیرا بھی کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دیتا ہے، کے الیکٹرک کے نجکاری لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور خود انصاری کیلئے کی گئی تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ایک نجی ادارے کو 95 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، عدالتیں کہتی ہیں کے الیکٹرک کے نا ماں کا پتہ ہے نا باپ کا مگر حکومتیں اس مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔

حافظ نعیم الرجمان نے سوال کیا کہ 13 برس سے برسراقتدار پیپلز پارٹی کیوں اس مسئلے پر بولنے کو تیار نہیں، گورنر سندھ کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟ ۔

karachi

K Electric

load shedding

Ameer Jamaat e Islami

Hafiz Naeem ur Rehman