Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھوجا ایئرلائن کے مالک کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھوجا ایئرلائن کے مالک فاروق...
شائع 01 جون 2021 01:54pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھوجا ایئرلائن کے مالک فاروق عمربھوجاکیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نےبھوجا ایئرلائن کےمالک کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نےبھوجا ایئرلائن کے مالک کیخلاف درج مقدمے کوخارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مالک کیخلاف کیس دائرنہیں ہوسکتا۔

متاثرین کے وکیل نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھوجا ایئرلائن واقعہ کے ذمہ دارہے۔

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ اللہ ہماری حالت پررحم فرمائے، ہمارے سسٹم کواللہ ہی بچا لے۔

جسٹس عامر فاروق کے استفسار پر پولیس کے تفتیشی آفیسر نے بتایاکہ کیس میں 302 کی دفعہ بنتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست خارج کر دی اور2درخواستیں احکامات کے ساتھ نمٹا دی۔

آئندہ سماعت پر بھوجا ایئر لائن کے مالک کیخلاف قتل کی دفعہ شامل کرنے کے حوالے سماعت ہو گی،سماعت 23 جون تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں بھوجا ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا،حادثے میں جہازکےعملےسمیت127 افراد جابحق ہوئے تھے۔

IHC

اسلام آباد

apeal reject

Justice Amir Farooq