Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے ساتھ تجارت، تعلقات اور ہمدردی جرم قرار

کویتی پارلیمان نے جمعہ کے روز اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے...
شائع 01 جون 2021 10:07am

کویتی پارلیمان نے جمعہ کے روز اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاملات رکھنے والے شخص کو جیل اور بھاری جرمانے کی سزا کا بل منظور کیا ہے۔

کویت کے پانچ اراکینِ پارلیمنٹ نے گذشتہ ہفتے اس بل کا مسودہ پیش کیا۔

پارلیمنٹ اراکین عدنان عبد الصمد ، ہشام ال صالح ، علی الکتن ، احمد الحمد اور خلیل الصالح کی جانب سے پیش کردہ اس بل میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ڈیل یا تعلقات معمول پر لانے کی بات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بل کے اس مسودے میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ رابطوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی اور ملک میں مقیم کسی بھی کویتی یا غیر ملکی سفیر پر بھی اسرائیل کے دورے پر پابندی عائد کی گئی۔

اس بل میں اسرائیل کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس سے قبل سیکڑوں کویتیوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا اور غزہ پر بمباری کے لیے کئے گئے احتجاج کے دوران اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا، جب حکام نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود ریلی کو آگے بڑھنے کی اجازت دی۔

Kuwait

Bill