Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں عجیب و غریب مخلوق کی ویڈیو وائرل

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا ...
شائع 01 جون 2021 09:31am

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، جہاں ہفتہ کے روز جھارکھنڈ ہزاری باغ میں ایک بظاہر عجیب و غریب جانور دیکھا گیا۔

مبینہ طور پر یہ "اجنبی" شخص اندھیرے میں چڈوا ڈیم پل پر چلتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق کی طرح کوئی چلتے ہوئے جارہا ہے اور موٹر سائیکل سوار افراد لائٹ مار رہے ہیں۔

تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں متعدد راہگیروں کو اس عجیب و غریب مخلوق کی ہئیت پر تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رات کے وقت شاہراہ پر عجیب و غریب مخلوق کو دیکھنے کیلئے گاڑیاں رک جاتی ہیں۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے جاری ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔

دوسری جانب قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا یہ خلائی مخلوق ہے یا کوئی بھوت۔

UFO