'حکمرانوں کو معیشت اورعوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں'
اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اورعوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں۔ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اورحکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔
صدرمسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں کومعیشت اورعوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں۔ عوام کو آٹا، چینی سبزیاں اور دیگر اشیا ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ملک میں بنیادی ضرورت کی اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔
انہوں نےکہاحکمرانوں کے ہر روزکرپشن اسکینڈلز سامنے آئیں گے تو روٹی بھی روزانہ ہی مہنگی ہو گی۔ اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی عدم فراہمی کرپشن اور نااہلی کا بڑا ثبوت ہے۔
Comments are closed on this story.