مسلم لیگ (ن) نے حکومتی اعداد و شمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دے دیا
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )نے حکومتی اعداد و شمار کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔
پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی معاشی بہتری صرف سوشل میڈیا پر آرہی ہے، اشتہاروں سےمعیشت کی تباہی میں بہتری نہیں آسکتی،عمران خان نے پہلے خود معیشت تباہ کی، اب اسے بہتر دکھانے کیلئے اربوں روپے کی جھوٹی اشتہاری مہم چلا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا تھا کہ عوام کو آٹے دال کا بہاؤ عمران صاحب سے بہتر معلوم ہے، جعلی اعدادوشمار مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ جھوٹے اور جعلی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے اور ٹویٹوں کا چکر مہنگائی کے خونی چکر کو ختم نہیں کرسکتا، یہ اربوں روپے معیشت کی بہتری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے پرخرچ ہوتے تو آج یہ جھوٹ نہ بولنے پڑتے۔
Comments are closed on this story.