پیپلزپارٹی نےپاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کر دیا
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کو مسترد کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اورسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ 'میڈیا مارشل لا' قابل مذمت ہے، یہ میڈیا کو پابندیوں میں جکڑنے کیلئے ہے،بھرپور مخالفت کریں گے ، جرنلسٹ پروٹیکشن بل اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد اس آرڈیننس کی تیاری کرنا حکومت کا دوہرا معیار ہے۔
حکومت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کے ذریعے میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس آرڈیننس کو صحافی اور حقوق تنظیموں نے ’میڈیا مارشل لاء‘ قرار دیا ہے۔ ایک اتھارٹی کے تحت میڈیا کی سخت نگرانی کا منصوبا بن رہاہے۔ اس کے ذریعے معطلیان اور جرمانے لاگو کئے جائے گے۔1/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 31, 2021
شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے ہو رہے ہیں، اس اتھارٹی کے تحت میڈیا کی مزید سخت نگرانی کا منصوبہ بن رہا ہے، اس کے بعد میڈیا ادارے یا تو ریاستی ترجمان بن جائے گے یا بند ہوجائے گے۔
حکومت کی میڈیا کو وضاحت فراہم کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ اس قانون کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر قابو پانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سنسرشپ کو ادارتی اور قانونی تحفظ دینے کا منصوبہ ہے۔ اس کے بعد میڈیا ادارے یا تو ریاستی ترجمان بن جائے گے یا بند ہوجائے گے۔ 2/2 #notoPMDA
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 31, 2021
Comments are closed on this story.