Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے 18سال سےزائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی...
شائع 31 مئ 2021 12:49pm

اسلام آباد:حکومت نے 18سال سےزائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹریشن کا آغاز 3جون سے ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں 18سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، 18سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن 3جون سے شروع ہوگی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تمام عمر کے اہل افراد ویکسی نیشن عمل میں داخل ہوگئے ، ویکسین لگوانے کیلئے تمام اہل افراد خود کو جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں ۔

‏بھارت میں کورونا اموات کی تعداد 236فی ملین آبادی ہے،اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ‏بھارت میں کورونا اموات کی تعداد 236فی ملین آبادی ہے، اگربھارت کی کورونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جوپاکستان کی ہے توبھارت میں 2لاکھ اموات کم ہوتیں ۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236فی ملین آبادی ہے،پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین آبادی ہے۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ اگربھارت کی کورونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جوپاکستان کی ہے توبھارت میں 2لاکھ اموات کم ہوتیں ،اللہ کا شکرادا کریں،حفاظتی تدابیرپرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

corona vaccine

Vaccination