Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب شاہ رخ خان کے بیٹے پیپرازی سے پریشان ہوکر چیخ اٹھے

بولی وڈ میں پیپرازی کلچر غالب ہوتا جارہا ہے۔ اگرچہ کچھ اسٹارز کو...
شائع 31 مئ 2021 11:04am

بولی وڈ میں پیپرازی کلچر غالب ہوتا جارہا ہے۔ اگرچہ کچھ اسٹارز کو ان کی تصاویر کھینچنے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو ہر بار "لائم لائٹ" میں نہیں رہنا چاہتے۔

نہ صرف اسٹارز بلکہ ستاروں کے بچوں کو بھی بڑے ہوتے ہی میڈیا کی مسلسل چکاچوند کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسی حوالے سے آج ہم شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی ایک ویڈیو لائے ہیں، جہاں وہ پیپرازی پر غصہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ابرام، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آردھیا کی سالگرہ کی تقریب سے باہر آرہے تھے، جب انہیں ایک باڈی گارڈ کے ذریعہ باہر کھڑی کار میں بٹھایا جارہا تھا تو فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر کلک کرنے کے لئے ابرام کو گھیر لیا۔ افراتفری سے پریشان چھوٹے خان نے میڈیا پر چیخ پڑے اور تیز آواز میں تصاویر سے منع کرتے ہوئے کہا "نو پکچرز"۔

ابرام بلاشبہ اپنے پاپا شاہ رخ خان کے لاڈلے ہیں۔ وہ اکثر اپنے سپر اسٹار والد کے ساتھ تقریباً ہر جگہ، یہاں تک کہ شوٹس پر بھی ساتھ نظر آتے ہیں۔ چھوٹے خان کو اکثر اپنے بنگلے "منت" کی بالکونی میں بھی اپنے والد کے ساتھ مداحوں کو ہاتھ ہلاتے دیکھا جاتا ہے۔

Bollywood

Shahrukh Khan