Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولی وڈ فلم "دبنگ" کا اینی میٹڈ ورژن جاری۔۔۔

معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی مشہور زمانہ فلم...
شائع 31 مئ 2021 10:50am

معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’’دبنگ‘‘ کا کارٹون ورژن جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سلمان خان نے ٹوئٹر پر "دبنگ" کے "اینی میٹڈ ورژن" کا پرومو جاری کیا، جس میں سلمان خان اپنے مخصوص "چلبل پانڈے" والے انداز میں نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان نے پرومو کے ساتھ فلم دبنگ کے مشہور ڈائیلاگز بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘بھیا جی سمائل (مسکرائیں)! آگئے ہیں چلبل پانڈے اپنے اینی میٹڈ انداز میں اِن "دبنگ: دی اینی میٹڈ سیریز"، 31 مئی سے، ہر روز رات 12 بجے، کارٹون نیٹ ورک پر!’

سلمان خان نے اس سے پہلے دبنگ کے اینی میٹڈ ورژن کے حوالے مداحوں کو کبھی نہیں بتایا تھا۔

Salman Khan