Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

علامہ طاہر اشرفی کی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان مصالحت کی پیشکش

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی علامہ طاہراشرفی نے شہزاد اکبر اور ...
شائع 30 مئ 2021 07:32pm

وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی علامہ طاہراشرفی نے شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کےدرمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہراشرفی نے متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 2023 کے بعد بھی قائم رہے گی۔

مولاناطاہراشرفی نے شہزاداکبر اور نذیر چوہان کے درمیان چلنے والے تنازعہ کے حوالے سےکہاکہ الزام لگانے والا معذرت کرلے اورشہزاد اکبروضاحت کردیں، تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

طاہراشرفی نے صحافی اسد طورپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایک خاص طبقہ قومی سلامتی کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ جسے قبول نہیں کیاجا سکتا۔

انہوں نے پاکستان کو فلسطینیوں کا سب سے بڑا وکیل قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطینیوں کےحق میں پوری دنیا کے سامنے آواز بلند کی۔

shahzad akbar

Maulana Tahir Ashrafi

Nazeer Chouhan