Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کراچی اور حیدر آباد میں تاجروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے'

ڈاکٹر فاروق ستار نےکہتے ہیں کراچی میں بدامنی پھیلانے کی سازش کی...
شائع 30 مئ 2021 07:25pm

ڈاکٹرفاروق ستار نےکہتے ہیں کراچی میں بدامنی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔12سال میں سندھ کو غلام بنانے والے وڈیرے کراچی اور حیدر آباد پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔کورونا ایس او پیز کے نام پر موت کے فرشتوں کی طرح کاروبار تباہ کیا جارہا ہے۔

کراچی پریس کلب میں تاجررہنماوں کےہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئےایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کو متنبہ کرنے آیا ہوں۔کراچی میں لاوا بل رہا ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے سندھ حکومت کے معیارات کو دہرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں تاجروں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔بیٹھ کے طے کرلیں کس کو رشوت دینی ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ کراچی والے کس کس سے لڑیں یہاں گیس بند، بجلی بند، کاروبار بند ہے۔ شہر میں دہشت کا راج ہے،5بجے شہر بند ہوجاتا ہے۔ تاجر آج فیصلہ کرنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کوٹہ سسٹم کے تحت میرٹ کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں پر پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیے۔ کراچی سخت دھوپ میں سایا دینے والا پیڑ ہے جس کی جڑوں کو کاٹا جارہا ہے۔

MQM