Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کے باوجود وزیراعظم نے معیشت کیلئے مشکل فیصلے کئے،وزیرخزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا کے...
شائع 30 مئ 2021 01:25pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود وزیراعظم نے معیشت کیلئے مشکل فیصلے کئے، تعمیراتی شعبے کا فروغ یقینی بنایا،معیتن کی بہتری کے ساتھ محصولات میں مثبت اضافہ ہوا، پائیدارترقی کےاہداف کا حصول اولین ترجیح ہے۔

اسلام آبادمیں بجٹ ویب نار سےخطاب کرتےہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت سنبھالی تومعیشت کوشدید بحران کاسامناتھا ،معیشت کیلئے وزیراعظم نے مشکل فیصلے کئے،معیشت کی بحالی کے سفر میں کورونا کی وجہ سے مشکلات آئیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ کوروناوائرس نےشرح نمو کو بہت گرادیا،معیشت اور کاروبار کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ،کوروناکی وجہ سے گروتھ ریٹ 0.5 فیصد پر چلا گیا تھا، روپےکی قدر میں بہتری کیلئے ترجیحی اقدامات کئے،کوروناکےباوجود تعمیری شعبےکافروغ یقینی بنایا،تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ معیتر کی بہتری کے ساتھ محصولات میں مثبت اضافہ ہوا،پائیدارترقی کےاہداف کا حصول اولین ترجیح ہے،روپےکی قدر میں بحالی کااقدام اٹھایاگیا،حکومت نے مختلف شعبوں کی بحالی میں مددکی،حکومتی اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ،حکومتی اقدامات سے آمدنی میں اضافہ ہوا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ حکومت شرح نمومیں مستقل اضافہ چاہتی ہے،ترقی کیلئے شرح نمومیں استحکام لازمی ہے، 12سیکٹرز کیلئے مختصروطویل مدت منصوبےتیارکئے،کوئی حکومت پہلی بار ایسا اقدام اٹھارہی ہے۔

pm imran khan

Finance minister

اسلام آباد

shaukat tareen