Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی لیونی اور امیتابھ بچن پڑوسی بن گئے۔۔۔

بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور...
شائع 30 مئ 2021 01:00pm

بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنی لیون کے پڑوسی بن گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے شہر کے پوش علاقے میں 31 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کا کل رقبہ 5184 اسکوائر فٹ ہے۔

اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی اسکوائر فٹ ہے، جو ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں اور 28 ویں منزل پر مشتمل ہے۔ اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں 6 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی دی گئی ہے۔

امیتابھ کی جانب سے اس اپارٹمنٹ کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ روپے جمع کرادیے گئے ہیں۔

اسی پروجیکٹ میں دیگر بھارتی اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹس موجود ہیں۔ کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔

Bollywood

Amitabh Bachan