Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چترال میں گاڑی دریا میں جاگری، 8افراد لاپتہ، 2 کو بچالیا گیا

چترال میں اوناچ پل کے مقام پر گاڑی دریائے یار خون میں جا گری،جس...
شائع 30 مئ 2021 11:39am

چترال میں اوناچ پل کے مقام پر گاڑی دریائے یار خون میں جا گری،جس کے نتیجے میں8افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2کو بچالیا گیا۔

شمالی خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چترال سے یارخون جانے والی لینڈ کروزر گاڑی اوناچ پل کے مقام پر دریائے یارخون جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار10افراد میں سے 8لاپتہ ہوگئے جبکہ 2افراد کو بچا لیا گیا۔

مقامی پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی شروع کردی تاہم دریامیں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

KPK

Chitral