Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

‏پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا...
شائع 30 مئ 2021 11:32am

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ‏پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا،ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو ‏پاؤں پرکھڑا کرنےکی اس کوششش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1,000ارب روپیہ پاکستان بھیجا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گندم،چاول،گنااور مکئ کی تاریخی پیداوار ہوئی ،زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا جس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا،ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا،اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے،سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

fawad chaudhry

economy

اسلام آباد

PPP

Federal Information Minister