Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ میرا کی والدہ تنازعے کی لپیٹ میں ۔۔۔

مختلف تنازعات میں گھری تینتالیس سالہ پاکستانی اداکارہ میرا کی...
شائع 30 مئ 2021 09:39am

مختلف تنازعات میں گھری تینتالیس سالہ پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بھی تنازعے کی لپیٹ میں آگئی ہیں.

میرا کی والدہ بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کے الزام کی زد میں آکر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

مذکورہ پاکستانی شہری کا نام میاں شاہد محمود ہے جس نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ پر زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میاں شاہد محمود کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 'میں نے 10کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع ایک کمرشل پراپرٹی میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے خریدی تھی۔ میں نے 9 کروڑ روپے انہیں ادا کر دیئے اور جگہ کا قبضہ لے لیا اور جب میں نے رجسٹری کا مطالبہ کیا تو وہ غنڈوں کو لے کر میرے گھر آ گئیں اور مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'میرے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں، جن سے میں ثابت کر سکتا ہوں کہ شفقت زہرہ مجھ سے نو کروڑ روپے وصول کر چکی ہیں۔'

واضح رہے کہ قبل ازیں شفقت زہرہ کے خلاف کاہنہ میں واقع ایک پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کے الزام کے تحت بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

Pakistani Actress

Fraud

Meera