Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد طور پر حملہ: آئی ایس آئی کا واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار

آئی ایس آئی نے اسلام آباد میں اسد علی طورپر حملے کے واقعے سے...
شائع 29 مئ 2021 11:08pm

آئی ایس آئی نے اسلام آباد میں اسد علی طورپر حملے کے واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

وزارت اطلاعات سےرابطے میں آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ادارے کو ففتھ جنریشن وار کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جلد اصل کردار بے نقاب ہوجائیں گے۔

وزارت اطلاعات اورانٹرسروسزانٹیلیجنس کااعلیٰ سطح پررابطہ ہوا۔

آئی ایس آئی نے اسد طورپر حملے کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کی شکلیں واضح ہیں۔اسدطورپرحملےکی تفتیش آگےبڑھنی چاہیئے۔ ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔ آئی ایس آئی تفتیشی اداروں سےمکمل تعاون کرے گی۔ امیدہےملزمان جلدقانون کی گرفت میں ہوں گے۔بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہیئے۔

isi

Asad Toor