Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'خطے کے تشویشناک معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے'

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں...
شائع 29 مئ 2021 09:13pm

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں جس حکومت کوعوام کی تائید نہ ہووہ کسی بھی چیلنج کامقابلہ رکھنےکی صلاحیت نہیں رکھتی۔ افغانستان اور خطے کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں مولانا فصل الرحمان نے کہاخطے کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔دفاعی یا خارجہ پالیسی میں ان کیمرہ اجلاس میں متعلقہ ادارے حقائق سےآگاہ کریں۔افغانستان میں دوحہ معاہدہ،نئی حکومت کی ترجیحات اورمعاہدےکےممکنہ اثرات سےآگاہ کیا جائے۔امریکیوں کو ایئربیسز دینےسےافغانستان کا مزاحمتی رد عمل آسکتا ہے۔یہ چیزیں پاکستان کےلئے حساس حیثیت رکھتی ہیں۔ان معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

سربراہ پی ڈی ایم نےکہاپی ڈی ایم صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔اظہار ہمدردی کےلئے پی ڈی ایم کی قیادت متاثرہ صحافیوں کےگھر جائےگی۔تجاوزات کے نام پر غریب دکانداروں اور پسے ہوئے طبقے کی تعمیر شدہ جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔غریب لوگوں کے روزگار پر چھری چلا کر پلازے بنانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔پی ڈی ایم مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

ان کامزید کہناتھاکہ یکطرفہ انتخابی اصلاحات اور ووٹنگ مشین قبل از وقت دھاندلی ہے۔الیکشن کمیشن قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کاپیکج وضع کرے۔ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور غیرآئینی اقدامات کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔قانونی چارہ جوئی کیلئے ٹیم کے کنوینر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔

انہوں نے کہا4 جولائی کو سوات میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔29 جولائی کو کراچی میں بہت بڑا جلسہ کیا جائے گا۔14 اگست کو یوم آزادی منائیں گے تو اسلام آباد میں عظیم الشان مظاہرہ ہوگا۔

PDM

Fazal ur Rehman

foreign policy