'ملکی معاشی صورتحال پرتمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے'
قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ بیشک سیاست ہرجماعت کی علیحدہ ہے لیکن ملکی معاشی صورتحال پرتمام سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے۔
قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی معیشت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا مستقبل اسی میں ہے کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے معاشی طور پر پاکستان مضبوط ہو۔ غریب آدمی کی زندگی سخت مشکلات کا شکار ہے۔ ہمیں ایسی معاشی پالیسی بنانی چاہیئےکہ عام غریب آدمی کو سکھ کا سانس ملے اور ان کی تکلیفیں ختم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معیشت کی بہتری حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ ایجنڈا ہونا چاہیئے۔
Comments are closed on this story.