Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا نیشنل کمانڈا تھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ

وزیر اعظم نے بریفنگ لینے کے بعد پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کااظہار کیا.
اپ ڈیٹ 29 مئ 2021 08:47pm

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اور بریفنگ لینے کے بعد پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نےنیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کادورہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نےوزیراعظم استقبال کیا۔ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجودتھے۔

وزیراعظم کوپاکستان کے جوہری پروگرام کے مختلف پروگراموں کے حوالے بریف کیا گیا۔

وزیراعظم نےاسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلووں کوسراہا۔

وزیراعظم نےسائنسدانوں اوراعلیٰ حکام کےانتھک کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نےپاکستان کے جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کااظہارکیا۔

pm imran khan

NCA