Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'ساری دنیا دیکھ رہی کہ ہماری اکانومی بہتر ہورہی ہے'

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اسٹاک...
شائع 29 مئ 2021 06:29pm

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ اوپر جارہی ہے۔ساری دنیا دیکھ رہی کہ ہماری اکانومی بہتر ہورہی ہےاور یہ معاشی ترقی صرف پرچی چیئرمین کو نظر نہیں آرہی۔شہباز شریف پی ڈی ایم کی بجائے اپنی جماعت کو اکٹھا کریں۔

فیصل آبادمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک مہینے سے ملک کی معاشی سطح کے اوپر بے شمار خوشخبریاں آرہی ہیں، کل اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ 47 ہزار سے اوپر گئی۔ یہ وزیر اعظم کی پالیسیوں پر سرمایہ داروں کا اعتماد ہے،وہ انویسٹمنٹ کررہے ہیں، اب پاکستان گروتھ ماڈل پر آچکا ہے۔

فرخ حبیب کاکہنا تھاکہ شہباز شریف پی ڈی ایم کو اکٹھا کرتے پھررہے ہیں۔یہ پہلے ن لیگ کو تو اکٹھا کرلیں۔شہباز شریف مشرق کی طرف اور مریم مغرب کی طرف جارہی ہیں۔فضل الرحمان دیکھ رہے ہیں کہ انکو ایزی لوڈ کہاں سے ملے گا۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھاکہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہماری اکانومی بہتری کی طرف جارہی ہے۔معاشی ترقی صرف پرچی چیئرمین کونظر نہیں آرہی۔بلاول ادھر ادھر کی بجائے سندھ کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں۔ سب سے زیادہ مہنگائی سندھ میں ہے۔ انہوں نے ہر جگہ مافیاز بٹھائے ہوئے ہیں۔

Farrukh Habib

Stock Exchange