Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج

شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے...
شائع 29 مئ 2021 01:32pm

شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دی تھی۔

تھانہ ریس کورس نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ دفعہ 506، 258، 189، 153 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ آج پتہ چلا شہزاد اکبر نے میرے خلاف ایک منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، میرے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے تو گرفتاری دوں گا، دوپہر 2 بجے داتا دربار کے باہر گرفتاری دوں گا۔

ادھر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کارڈ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے، لاہور پولیس کو نذیر چوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، شہزاد اکبر اپنا کام بہتر انداز سے کر رہے ہیں، اپنے آفیشلز کے دفاع میں ناکامی پر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی۔

shahzad akbar

Jahangir Tareen Group

Nazeer Chouhan