Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کراچی میں آج تمام مارکیٹیں بند

کراچی:کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کراچی میں آج تمام...
شائع 28 مئ 2021 02:29pm

کراچی:کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کراچی میں آج تمام مارکیٹیں بند ہیں، سندھ حکومت نے جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر سندھ حکومت کے احکامات کے تحت کراچی میں آج لاک ڈاؤن کا پہلا جمعہ ہے۔

شہر میں صدر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاوس، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ سمیت میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں ۔

حکومت کی جانب سے اشیا ضروری کی دکانوں جن میں بیکری،، دودھ اور میڈیکل اسٹور شامل ہیں ،انہیں کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم دوسری طرف شہریوں کی جانب سے کہیں احتیاط کی جا رہی ہے تو کہیں اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایس او پیزکی لازمی شرط ماسک کے استعمال کو شہریوں نے مذاق بنالیا ہے کوئی ماسک کی پابندی کررہا ہے تو بڑی تعداد میں کسی نے ماسک نہیں پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا کوئی خیال رکھا جا رہا ہے ۔

SOPS

coronavirus

karachi

sindh govt