Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک بھر میں 30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی...
شائع 28 مئ 2021 01:25pm

اسلام آباد:ملک بھر میں 30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں 30سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لئے اگر آپ کی عمر 30سال یا اس سے زائد ہے تو ویکسین کیلئے خود کو رجسٹر کرائیں، خود کو رجسٹر کراکے ویکسی نیشن مرکز جائیں اور ویکسنئ لگوائیں۔

ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ کل تک 50لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے،آپ بھی جلدرجسٹرڈکرائیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ویکسی نیشن زیادہ ہونے پر ہم بندشیں کم کرسکیں اورپاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو،آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں ۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

corona vaccine

corona vaccination