Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ...
شائع 28 مئ 2021 11:20am

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، رات بھر شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری، کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

کراچی میں گرمی کیا آئی،شہرکی بجلی ہی گل ہوگئی،لیاقت آبادسی ون اوربی ون ایریامیں رات بھر بجلی غائب رہی ۔

فیڈرل بی ایریا،اےبی سینیالائن،جیکب لائن،شاہ فیصل کالونی،ناظم آباد،پاپوش نگر،اورنگ آباد،جیلانی منزل خلافت چوک،چاندنی چوک،پی آئی بی کالونی،ایف سی ایریا،ہادی مارکیٹ کے علاقہ مکین بجلی سے محروم رہے۔

اس کے علاوہ نصرت بھٹو کالونی، خواجہ اجمیر نگری،یوسف گوٹھ، بلدیہ اور اتحاد کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سےعلاقہ مکین پریشان ہوگئے ، گرمی اور حبس نے مشکلات بڑھادیں۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ گرمی آتے ہی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی،کےالیکٹرک نظام بہترکیوں نہیں کرتی۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

karachi

K Electric

breakdown

electricy