Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی...
اپ ڈیٹ 28 مئ 2021 01:26pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں انسداد پولیو پروگرام اور کورونا وباء کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا وباء کے خاتمے پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پولیو اور کورونا وباء کیخلاف مہم قومی فریضہ اور قومی کاوش ہے، پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے ، انسداد پولیو مہم میں کامیابی کا سہرا پولیو ورکرز کے سر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم اسے تبھی کامیابی قرار دیں گے جب پاکستان میں کوئی بھی بچہ پولیو سے متاثر نہیں ہوگا، پولیو مہم میں موبائل پولیو ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انسدادپولیو مہم چلانے پر پاک فوج کے کردارکو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے انسداد پولیو مہم میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔

coronavirus

ISPR

Army Chief

Bill Gates

General Qamar Javed Bajwa

polio campaign

Microsoft founder

telephone