Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی...
شائع 27 مئ 2021 01:11pm

ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ،پاکستان عالمی ماحولیات کے دن کی میزبانی کرے گا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہری پور کا دورہ کیا اور پودا بھی لگایا اوراپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں10 بلین ٹری منصوبے کے تحت پہلے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے،حکومت ماحول کی بہتری کیلئے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبےکاآغازخیبرپختونخواسےکیا،جو آج مکمل ہوگیا،ہم یہ کوششیں دنیا کو دکھانے کیلئے نہیں بلکہ اس لئے کررہے ہیں کہ کیوں کہ ہم اپنی آنےوالی نسلوں کیلئےبہتر پاکستان چھوڑکرجاناچاہتےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایاجائےگا، موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا نقصان آنے والی نسلوں کو اس لئے ہوگا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہورہی ہے جو تشویشناک بات ہے،ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔

IK Address

pm imran khan

Haripur