قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام 4بجے ہوں گے
اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام 4بجے ہوں گے،قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 62نکاتی ایجنڈا اورسینیٹ اجلاس کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،62نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس کا62نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں اراکین کے نجی بل اور قراردادیں زیر غور آئیں گی، حکومتی بل بھی کارروائی کا حصہ ہوں گے ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 2دن کے وقفہ کے بعد آج شام 4بجے ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ62نکاتی ایجنڈا کے مطابق اراکین کے نجی بل، قراردادیں اور تحاریک ایجنڈا کا حصہ ہوں گے،متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی ۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے قواعدوضوابط و انصرام کار میں ترامیم بھی ایجنڈا میں شامل ہیں،وزارت داخلہ ایمپلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ اتھارٹی کی طرف سے 1995میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کا قبضہ نہ دینے اورڈی آئی خان میں سوئی سدرن گیس پائپ لائن کا ریجنل آفس بند کرنے کے حوالے سے 2الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے پر شامل ہیں۔
ورک پلیس پر خواتین کو حراساں کرنے سے تحفظ کے ایکٹ2010 میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا ،حکومت کی خارجہ پالیسی پر بحث کے لئے قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود،ملک میں بڑھتی مہنگائی روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پر زور دینے کی قرارداد بھی کاروائی کا حصہ ہوگی۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و انصرام کار میں ترمیم بھی ایجنڈا میں شامل،بلاول بھٹو زرداری ہیومن رائیٹس کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے ۔
سینیٹ اجلاس آج ہو گا ، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
سینیٹ اجلاس آج ہو گا ،جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایوان میں گھریلوتشدد کے انسداد کا بل پیش اور بزرگ شہریوں کے حوالے سے بل پیش کئے جائیں گے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے چینی ویکسن کو لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے بحث ہوگی۔
سینیٹ کااجلاس آج شام 4بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں گھریلو تشدد کے انسداد کا بل پیش کیا جائے گا، اجلاس میں بزرگ شہریوں کے حوالے سے بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ایوان میں مہمند ڈیم کی جلد تعمیر کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی جانب سے چینی ویکسن کو لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریے کی تحریک پر بھی بحث ایوان بالا میں کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.