Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : رہائشی عمارت کی 5ویں منزل پرسلینڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کی5ویں منزل پر سلینڈر...
اپ ڈیٹ 27 مئ 2021 01:47pm

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کی5ویں منزل پر سلینڈر دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا ،دھماکے سے عمارت کی بالائی منزل کی چھت اور دیواریں گرنے سے کمسن بچے سمیت 2افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد9نمبرمیں واقعہ 5منزلہ عمارت اس وقت لرزاٹھی جب عمارت کی بالائی منزل پرسلینڈر دھماکاہوا،سلینڈرپھٹنے سے5ویں منزل کی چھت اوردیواریں گرنےسے کمسن بچے سمیت 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افرادمیں 6سالہ عبدلہادی اور40سالہ آصف جبکہ زخمیوں میں 6 سالہ زین ، 35 سالہ دانش ، 2 سالہ نور فاطمہ ، 4 سالہ زینب ، 25 سالہ انا زوجہ فیضان اور 20 سالہ کاشف شامل ہیں۔

عمارت کا ملبہ اطراف کے مکان اور گلی میں گرنے سے گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کی ایمبولینس، پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی اورریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

عمارت کے رہائشی شخص کا کہنا تھا کہ اے سی میں گیس بھرواتے وقت گیس کاسلینڈر پھٹا جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمیوں کونکال کراسپتال منتقل کیا۔

واقعہ کےبعدضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی، ڈی سی سینٹرل محمد بخش دھاریج اور میونسپل کمشنر علی زیدی موقع پرپہنچے۔

بم ڈسپول اسکواڈنے بھی جائےوقوعہ کاجائزہ لیا،بی ڈی ایس حکام کے مطابق شارٹ سرکٹ، ہوا اور گیس کا پریشر حادثے کا سبب بنا، عمارت میں ہلکے بلاک کی دیواریں بنی ہوئی تھیں جودھماکےسےمنہدم ہوئیں۔

karachi

Liaquatabad

building

Cylinder blast