Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت آباد میں سلینڈر دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت کا چھجہ گرگیا، ہلاکتوں خدشہ

لیاقت آباد میں سلینڈر دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت کا چھجہ گر...
شائع 27 مئ 2021 12:47am

لیاقت آباد میں سلینڈر دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت کا چھجہ گر گیا۔حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہرکیا جا رہاہے۔

لیاقت آباد نمبر نو میں پانچ منزلہ زیر تعمیر عمارت میں سلنڈر دھماکا ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا چھجہ گلی میں آگرا۔ گلی موجود افراد چھجے کی زد میں آئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کے مقام پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ میں سات افراد زخمی ہوئی، جن میں سے 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بچوں کے چہرے اور جسم کے اوپری حصہ جھلس گیا ہے۔ دھماکے سے متاثرہ عمارت 45 گز پر بغیر نقشے کے تعمیر کی گئی جس میں گیس کا کنکشن نہیں ہے۔

Liaquatabad

Building Collapse