Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم کی جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایات جاری کیں کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
شائع 26 مئ 2021 10:50pm

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے صاف پانی کی فراہمی، دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کےلئے حفاظتی منصوبے اور بجلی فراہمی کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایات جاری کیں کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سےلیہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اراکین نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے عوامی مسائل اوران کے حل کےلئے وفاقی اورصوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےبریفنگ میں بتایاکہ علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور خاص طور پر تھل جیپ ریلی کےلئے 3 کروڑکی رقم مختص کی گئی ہے۔لیہ میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کےلئے 6 نئے کالجز اورایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ایک نئے ریسکیو سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جو گردو نواح کی آبادیوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیر و غریب کو یکساں ترقی کےمواقع فراہم کرنا اور لوگوں کو غربت سےنکالناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔گزشتہ حکومتیں پنجاب کے کچھ اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کرتی رہیں۔موجودہ حکومت کی خصوصی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہے۔

pm imran khan