Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: اہم سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تعلیم کےلئے 12 کروڑکی سپلیمنٹری...
اپ ڈیٹ 26 مئ 2021 07:17pm
کاروبار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تعلیم کےلئے 12 کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظورکرلی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن کےلئے 28 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں احساس کفالت پروگرام کےفیز ٹو کی منظوری دی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔

اجلاس میں واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ء کے اطلاق کےلئے 12 نوٹیفیکیشن منظور کیا ہے۔

کرتار پورکاریڈور کے خصوصی سیکیورٹی ونگ کےلئے 40 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ملازمین کےاخراجات کےلئے70 کروڑ روپے اور نیوی ہیڈ کوارٹرز کے آپریشنل اخراجات کےلئے 3.90 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےوزارت آئی ٹی کےادارے ایس سی او کے اخراجات کےلئے 81.94 کروڑ روپے اور پاکستان انسٹیٹوٹ آف ڈویلپمینٹ اکنامکس کو پینشن ادائیگی کےلئے 4.28 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔پارک کے ملازمین کی پنشن واجبات کی ادائیگی کےلئے 80.65 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور ہوگئی۔

ECC

shaukat tareen