Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں امان و امان کی صورتحال، کراچی میں ہنگامی اجلاس طلب

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے سندھ میں امان و امان کی صورت حال پر...
شائع 26 مئ 2021 05:17pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے سندھ میں امان و امان کی صورت حال پر کراچی میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ دو روزہ دورے پر کراچی آنے والے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر دو روزہ دورے پر کراچی آنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز ہیڈکوارٹرز میں امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اندرون سندھ میں قیام امن سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح شیخ رشید احمد،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے جس میں سندھ میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری کےلئے رینجرز کی معاونت پر بات ہوگی۔

پیپلزپارٹی ماضی میں رینجرز کو اندرون سندھ قیام امن کےلئے استعمال کرنے کی مخالف رہی ہے۔ وزیر داخلہ گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

shiekh rasheed

Murad Ali Shah

PPP