Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے گزشتہ 31 ماہ کی...
شائع 26 مئ 2021 11:20am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے گزشتہ 31 ماہ کی کارکردگی شاندار جبکہ ن لیگ کے 10سالہ اقتدارکو مایوس قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی مثالی رہی ،یہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی ، نیب احتساب کیلئے مکمل آزاد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی10سال کی حکومت میں اینٹی کرپشن ڈیپار ٹمنٹ پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے،پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ 31 ماہ میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 221 ارب روپے ریکور کئے جبکہ مسلم لیگ ن کی10 سالہ کارکردگی مایوس کن رہی ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزارکروائی جبکہ ن لیگ نے 10 سال میں 2ارب 60 کروڑ روپے کی واگزارکروائی ، اینٹی کرپشن پنجاب نے 2ارب اور35 کروڑ روپے ریکور کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے 10سال میں 43 کروڑ روپے ریکور کئے گئے۔

عمران خان نے بتایاکہ موجودہ حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب نے31ماہ میں بلواسطہ رقم برآمدگی 26 ارب روپے رہی ، ن لیگی کے 10 سال میں صفر رہی ۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی کارکردگی کو بھی بہترین قراردیتے ہوئے کہاکہ نیب نے2018 سے2020 تک484بلین روپے کی لوٹی دولت برآمد کی،موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی ، نیب احتساب کیلئے مکمل طور پر آزاد ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media