Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ متوقع

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ رواں مالی...
شائع 25 مئ 2021 05:45pm

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 449 ارب تھا، گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوئی۔

ٹوئٹرپیغام میں اسدعمر کاکہنا تھا رواں سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ بننے کی توقع ہے۔جو ن لیگ کی حکومت کے آخری سال سے کم ہے۔ ن لیگی حکومت کے فیصلوں کے باعث بڑے کیپسٹی چارجز کے باوجود گردشی قرضے میں اتنی امپرومنٹ آئی۔

اسدعمرنے کہا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے پرفارمنس میں امپرومنٹ کی، انرجی سیکٹر کی پرفارمنس میں یہ امپرومنٹ اور گردشی قرضوں میں کمی اعداد و شمار پرمبنی فیصلے ،فیصلہ سازوں اور طاقتور اشرافیہ میں گھٹ جوڑ ختم کر کے ہوا۔

asad umar

Circular debt