Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانا چاہتے ہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں انتخابی...
شائع 25 مئ 2021 05:26pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں انتخابی اصلاحات پربابراعوان نےکابینہ کوبریفنگ دی۔ الیکٹرونگ ووٹنگ مشن حکومت کااہم اقدام ہے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری اور اسدعمر نےکابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا پہلا پیپرلیس اجلاس ہوا۔موجودہ دورحکومت میں کابینہ کےسب سےزیادہ اجلاس ہوئے۔

انہوں نے کہااجلاس میں وزیراعظم نےمعاشی ٹیم کومبارکباددی۔وزیراعظم نےمسئلہ فلسطین،کشمیرپروزیرخارجہ کےکردارکوسراہا۔

وزیر اطلاعات نے کہاانتخابی اصلاحات پربابراعوان نےکابینہ کوبریفنگ دی۔الیکٹرونگ ووٹنگ مشن حکومت کااہم اقدام ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکوروناسےنمٹنےکےلئےبوسنیاکی امدادکی منظوری دی۔پی ٹی وی کےبورڈآف ڈائریکٹرزکی تقرری کی منظوری دی۔حیسکوکےسی ای او کی تقرری کی منظوری دےدی گئی۔این ٹی ڈی سی کےایم ڈی کی عارضی تقرری کی منظوری دی۔

کالعدم تحریک لبیک کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کالعدم تحریک لبیک نےنظرثانی اپیل بھیجی تھی۔ کالعدم تحریک لبیک کی اپیل پرریویوکمیٹی قائم کرنےکی توثیق کی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان ٹوبیکوبورڈ کی تقرری کردی گئی۔کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کی منظوری دی۔پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں6ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔چینی سرمایہ کاروں کو2سال کاویزہ دینےکی بھی توثیق کی۔ادارہ جاتی اصلاحات کے29اپریل کےفیصلوں کی توثیق کی۔ پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سی ای اوکی تقرری مؤخرہوئی۔

وفاقی وزیراسدعمرکا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث دنیاکی بڑی معیشتیں مشکلات کاشکارہیں۔پاکستانی معیشت درست سمت میں ہے۔وزیراعظم نےکمزورطبقہ کو وباء اورغربت سےبچایا۔پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاسماجی بہبود کاپروگرام چلایا۔احساس پروگرام سےہر تیسرے گھرانے نےفائدہ اٹھایا۔ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

اسد عمر نے کہاپاکستان میں5.4ارب ڈالرکی ترسیلات زرآئیں۔سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملنا چاہیئے۔ پاکستان کی برآمدات میں واضح اضافہ ہوا۔رواں سال کپاس کی فصل اچھی نہیں ہوئی۔ گندم، مکئی، چاول، گنےکی ریکارڈ پیداوارہوئی۔

federal cabinet

fawad chaudhry

asad umar

electronic voting

Federal Information Minister

covid

Reforms