Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس: چینی سرمایہ کاروں کو دو سال کا ویزہ دینے کی توثیق

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق سمری منظور کرلی۔ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کمیٹی کو معاملہ بھیجا جائیگا۔
اپ ڈیٹ 25 مئ 2021 04:58pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی نظر ثانی اپیل پر نظر ثانی کمیٹی قائم کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کو دو سال کا ویزہ دینے کی توثیق کر دی۔کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹم کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق سمری منظور کرلی۔ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کمیٹی کو معاملہ بھیجا جائیگا۔

کابینہ نے پی ٹی وی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی سمری بھی منظور کی۔

افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں مزید6ماہ کی توسیع اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منظوری دی۔ادارہ جاتی اصلاحات کے 29 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کی تقرری بھی کردی گئی۔کورونا سے نمٹنے کےلئے بوسنیا کی امداد کی سمری منظور کی گئی۔

حیسکوکےسی ای او کی تقرری اور این ٹی ڈی سی کےایم ڈی کی عارضی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سی ای اوکی تقرری مؤخر کر دی گئی۔

pm imran khan