سندھ کابینہ نے پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن کیلئےعمرکی حد ختم کردی
کراچی :سندھ کابینہ نے پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کردی،ہر عمر کے پولیس اہلکاروں کو فوری ویکسین لگائی جائے گی، کابینہ نے ادویات اور میڈیکل آلات کی خریداری کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں پولیس اہلکاروں کو بھی طبی عملے کی طرح فرنٹ لائن ورکرز قرار دے کر ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہر عمر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی۔
کابینہ نے سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس بل 2021 کی کابینہ نے منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ فنڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ یا مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری جی اے، سینئر بورڈ آف روینیو اور سیکریٹری خزانہ بورڈ میں شامل ہوں گے۔
فنڈ کی بورڈ پینشن، پروڈنٹ فنڈ اور دیگر فنڈز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کریں گے، فنڈ کی لاگت 1.5 ارب روپے ہوچکی ہے۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ ورکرز ویلفئر فنڈ اور سندھ ورکرز پرافٹ پراٹی سپیشن فنڈ کی 2 ارب روپے کی واجبات ہیں، اگر صنعتکار اپنی واجبات یکم سے 18 جون تک ادا کرتے ہیں تو جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے،یہ 2ارب روپے ورکرز اور مزدوروں کے فلاح کیلئے استعمال ہوں گے۔
سندھ کابینہ نے سندھ رونیو بورڈ کے تجویز کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ تعینات کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ پہلے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیلئے 147 اسٹاف تجویز کیا گیا تھا، اب محکمہ ماس ٹرانزٹ نے اپنے اسٹاف کو کم کرکے 124 آسامیاں تجویز کی ہیں، ایم ڈی کو 8 کا سیکریٹریٹ اسٹاف ہوں گا، سیکریٹری بورڈ کو 4، ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر کو 32، ڈائریکٹر بس آپریشن کو 26، ڈائریکٹر ایڈمن کو 36 اور ڈائریکٹر خزانہ کو 18 اسٹاف ہوگا جبکہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈپٹی ایم ڈی کیلئے الگ اسٹاف نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر توانائی اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو اس حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے گی غیر ضروری اسامیاں ختم کرکے اپنی سفارشات سندھ کابینہ کو دیں گے۔
سندھ کابینہ نے محکمہ صحت کیلئے ادویات اور میڈیکل ساز و سامان کی خریداری کی بھی منظوری دے دی۔
Comments are closed on this story.