Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کی پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپسی کی دعوت

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن)کے...
اپ ڈیٹ 25 مئ 2021 10:14am

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نےپیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی )کوپی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی باضابطہ دعوت دےدی۔

پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے حتمی جواب کیلئے ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے وقت مانگ لیا۔

شہبازشریف کے دیئےگئےعشایئےمیں خطاب کرتےہوئےاپوزیشن لیڈرنےکہاکہ ملکی مفاد کی خاطر موجودہ حکومت کیخلاف مل کر چلنا ضروری ہے،بجٹ میں عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا،بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیئے،حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے،

شہبازشریف نے قومی ایشوزپراپوزیشن کے اتحاد پر زوردیتے ہوئے کہا کہ معاشی واقتصادی صورتحال اچھی نہیں ،حکومت ہرشعبےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PPP

ANP