Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تینوں خانز جتنا کامیاب نہ ہونا میرے لئے فائدہ مند رہا،سیف علی خان

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ،...
شائع 25 مئ 2021 09:15am

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ، عامر اور سلمان خان جتنے کامیاب نہیں ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے چوتھے خان یعنی سیف علی خان نے ایک انٹرو یو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان ،عامر خان اور سلمان خان جتنا کامیاب نا ہونا میرے لئے فائدہ مند رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کیلئے بہتر تھا کیونکہ مجھے مختلف اور منفرد تجربات کرنے کے بے شمار مواقع مہیا رہے، میں نے خود کو اداکاری کے شعبے میں منوانے کیلئے بہت محنت کی، بہت سے میدان سر کیے اور اس سے میری اداکاری میں دن بدن بہتری آتی رہی۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

چھوٹے نواب نے مزید کہا کہ عامر، شاہ رخ اور سلمان خان پیدا ہی اداکار بننے کیلئے ہوئے تھے، ان کی ہمیشہ سے یہ آرزو ہوگی کہ وہ سپر اسٹار بنیں لیکن میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

تاہم سیف علی خان نے اپنے اداکار بننے کا سہرا اکشے کمار کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں اکشے نے میری بہت مدد کی، وہ ایک مکمل میگا اسٹار ہیں جنہیں کسی دوسرے کی ضرورت نہیں، میں نے بے شک ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے اداکار سیف علی خان نے پرمپرا نامی فلم سے 1993 میں ڈیبیو کیا تھا، ان کی مقبول ترین فلموں میں دل چاہتا ہے، اوم کارا، ہم ساتھ ساتھ ہیں، اک حسینہ تھی اور ہم تم شامل ہیں۔

Saif Ali Khan

Bollywood actor