Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کامیاب نوجوان پروگرام سیاسی مداخلت سے پاک ہے'

کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنرمندی کی تربیت مکمل کرنے والے...
شائع 24 مئ 2021 05:37pm

کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنرمندی کی تربیت مکمل کرنے والے طلبہ میں چیک تقسیم کیے گئے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کہتے ہیں نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کا پروگرام کسی قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہوگا۔

ایئریونیورسٹی اسلام آباد میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک 10ہزار نوجوان کاروبار شروع کرچکے ہیں۔نوجوان کامیاب جوان انٹرپینورشپ کا حصہ بنیں۔زراعت میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو پانچ کروڑ تک قرضے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام سیاسی مداخلت سے پاک ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت طلباء کو ہنرمندی کی تعلیم اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے قرض دے رہی ہے۔

تقریب میں طلباء و طالبات میں تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹس اور چیک تقسیم کئے گئے۔

Usman Dar

Loan