Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے سیٹیزن پورٹل پر 2بیوہ بہنوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر 2بیوہ بہنوں کی...
شائع 24 مئ 2021 01:34pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر 2بیوہ بہنوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 2بیوہ بہنوں کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شکایت سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ پی ایم ڈلیوری یونٹ نےکارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے اعلی افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں ،راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجی جائے، عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال بھی کی جائے، افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں،غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر شکایت کی تھی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا مؤقف جانے ان کی شکایت کو نہ صرف خارج کیا بلکہ دباؤ بھی ڈالا گیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

inquiry

take notice