Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں احساس...
شائع 24 مئ 2021 01:15pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا ، خواتین کو روز گار دے کر غربت کو تیزی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

احساس سیونگ والٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں احساس پروگرام کوکامیاب قرار دیا گیا،کوروناکےدوران احساس پروگرام کوسراہاگیا،لاک ڈاؤن میں سب سےزیادہ متاثرکمزورطبقہ ہوا،گزشتہ ایک سال میں کروڑوں افرادغربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناکےدوران پوری دنیامیں غربت بڑھی ہے،لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا،احساس پروگرام کی وجہ سےپاکستان میں کمزورطبقہ کوزیادہ پریشانی نہیں ہوئی ،احساس پروگرام میں سیاسی امتیازکےبغیرامداد کی گئی،خواتین کےروزگار سےغربت کوتیزی سےختم کیاجاسکتاہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ احساس سیونگ والیٹس پروگرام کامیاب ہوگا،احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت اور میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، کوئی بھی ملک کمزورطبقےکونظراندازکرکےترقی نہیں کرسکتا،ہم کمزورطبقےکواوپراٹھانے کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا ،احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد