Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ...
اپ ڈیٹ 24 مئ 2021 01:32pm

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایمانداری کا جھوٹا تاثر قائم کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ رہی ہے ،حکومت نے زائد آمدنی دکھانے کیلئے پرانے اعداد و شمار استعمال کےو، مسلسل جھوٹ سے معاشی تباہی پر پردہ ڈالا جارہا ہے،مرغیوں ،انڈوں،بھینسوں اورکٹوں سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعدادوشمار کا استعمال کیا، مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے عمران خان معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا وزیراعظم صاحب! مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں کی مارکیٹنگ سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، آپ نے تو 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کہا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آج ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟ ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کامزید کہنا تھا عمران خان نے عوام سے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، کسی ایک کو بھی پورا نہ کرسکے، ایک زرعی ملک کے صرف غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 53 فیصد تک کا اضافہ حکومتی معاشی کارکردگی پر ایک طمانچہ ہے ،ایمانداری کا جھوٹا تاثر قائم کیا گیا، حقیقت یہ ہے پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، ملک میں جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کے سونامی کی تباہی کا شکار عوام کے سامنے سرنڈر کرکے جھوٹے دعوے کرنے پر معافی مانگیں ۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari